متحدہ عرب امارات

منیلا کے ٹونڈو میں خوفناک آگ، ایک ہزار سے زائد افراد بے گھر

خلیج اردو
فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے علاقے ٹونڈو میں ہفتہ کی رات کو ایک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے ہیپی لینڈ، بارانگے 105 کی گنجان آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد بے گھر جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

بیورو آف فائر پروٹیکشن کے مطابق آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ رات 8 بجے کے قریب لگی اور ہلکی و آتش گیر اشیاء سے بنے گھروں کی نزدیکی کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اتوار کی صبح 2 بج کر 46 منٹ پر آگ پر قابو پالیا۔

منیلا کے میئر اسکو مورینو نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے متعدد مقامات پر عارضی رہائش گاہیں قائم کر دی گئی ہیں، جن میں بارانگے 105 کورڈ کورٹ، وینسنٹے لِم ایلیمنٹری اسکول، بارانگے 101 کورڈ کورٹ اور انتونیو ولیگاس ایلیمنٹری اسکول شامل ہیں۔

میئر مورینو نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی اور ہر متاثرہ خاندان کو ویلڈیشن کے بعد یلو کارڈ جاری کیا جائے گا تاکہ انہیں ریلیف پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button