خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

مڈ ڈے کام پر پابندی : وقفہ دینے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر 50,000 درہم جرمانہ کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں مختلف پراجیکٹ اور تعمیراتی مقامات پر اب مزدوروں کو تپتی دھوپ میں کام کرنے سے بریک ملے گی کیونکہ حکومت کیجانب سے دوپہر کے وقت کام کرنے پر پابندی 15 جون سے شروع ہونے والی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ملازمین 15 جون سے 15 ستمبر تک دوپہر 12.30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بریک لے سکتے ہیں کیونکہ اس مدت کے دوران گرمیوں کا موسم عروج پر ہوتا ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

مذکورہ بریک کی وجہ سے گزشتہ برسوں کے دوران ملازمین میں گرمی کی وجہ تھکن، کمزوری اور ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

کچھ ملازمتیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں کیونکہ ان کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ انہیں بلا تعطل جاری رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کی مثالیں مندرجہ ذیل ہیں

پراجیکٹ ورک، جس میں اسفالٹ مکسچر پھیلانا یا کنکریٹ ڈالنا وغیرہ شامل ہے۔

حادثات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام کیلئے ریسکیوورک، جیسے پانی کی فراہمی کی لائنوں، سیوریج لائنز یا بجلی کی لائنوں میں رکاوٹ کی مرمت یا عوامی سڑکوں اور گیس یا تیل کی پائپ لائنوں پر ٹریفک میں رکاوٹ کو دور کرنے والے اداروں کیلئے ملازمین کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

وہ کام جس کی وجہ سے ٹریفک اور خدمات کی رواینی، جیسے بجلی اور ٹیلی کام لائنوں کو منقطع کرنے پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے ایک مجاز سرکاری ایجنسی سے اجازت نامہ درکار ہوتا ہے، انہیں کام کی اجازت ہوگی۔

اوپر بیان شدہ صورت حال میں جہاں مڈ ڈے بریک دینا لازمی نہیں ، ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آجروں کو چاہیے کہ وہ کارکنوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی، نمک اور لیموں فراہم کریں تاکہ ان کو ڈی ہائیڈریشن نہ ہو اور ان میں نمکیات کی کمی نہ ہو۔

کمپنیوں کو کام کی جگہ پر ابتدائی طبی امداد کے لیے انتظامات رکھنے ہوں گے۔ مزدوروں کو مناسب صنعتی ٹھنڈک کی سہولیات اور شیڈز فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں براہ راست سورج کی روشنی سے بچایا جا سکے۔ سایہ دار جگہیں کام کرنے والوں کو راحت پہنچا سکتی ہیں۔

مڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر انتظامی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جرمانے کی رقم کم از کم رقم 5,000 درہم فی ملازم اور زیادہ ملازمین کی شکل میں 50,000 درہم تک جرمانہ ہوگا۔

اگر آپ کو مڈ ڈے بریک کی کوئی خلاف ورزی نظر آتی ہے، تو آپ وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کو 600590000 پر پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک مطلع کر سکتے ہیں یا موہرے کو اس کی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی مطلع کر سکتے ہیں۔

آجروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ مڈ ڈے بریک کے ضابطے کے تحت روزانہ کام کے اوقات کے شیڈول کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button