
خلیج اردو
دمشق : وسطی شام میں ایک بس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 13 سالہ بچی سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ حملہ رواں ہفتے کا دوسرا حملہ ہے جس میں ان بسوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو حکومتی کنٹرول اور نام نہاد دولت اسلامیہ کے درمیان چلتی ہیں۔
ہفتے کو ایک اسی نوعیت کے حملے میں جہاں فوجی گھروں کو واپس آرہے تھے ، بس پر حملے میں تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ نام نہاد دولت اسلامیہ کا اس میں ہاتھ ہے۔
وسطی شام میں اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کے حملے ایک سال سے جاری ہیں۔ باوجود اس کے کہ وہ بہت سے علاقوں سے پسپا ہوئے ہیں اور ان کا قبضہ ختم کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کے حملے بارے سرکار حمایت یافتہ ٹیلی ویژن الخبریہ سے بات کرتے ہوئے مرکزی حمہ صوبے کے گوربر محمد طارق کریشانی نے بتایا کہ مسافر تیب بسوں کی کنوائے میں جارہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
سرکاری ٹی وی نے مقامی اسپتال کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ مرنے والوں میں تیرہ سالہ بچی بھی شامل تھی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کیے گئے حملے میں سویلین شامل تھے جبکہ گزشتہ دن کے حملے میں فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
Source : Associated Press







