متحدہ عرب امارات

دبئی: ہفتے کے روز الشندغة ٹنل جزوی طور پر بند رہے گی، متبادل راستوں کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کی الشندغة‎ ٹنل ہفتے کے روز جزوی طور پر بند رہے گی۔  جبکہ جمعہ کے روز ٹنل کا بر دبئی اور ڈیرا کے درمیان حصہ رات ساڑھے بارہ بجے سے  صبح ساڑھے دس بجے تک بند رہا۔

جبکہ 26 ستمبر بروز ہفتہ کو ٹنل رات  12 بج کر 30 منٹ سے صبح 8 بجے تک بند رہےگی۔

اس بندش کے پیش نظر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے لوگوں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے المکتوم اور الغرہود پل استعمال کریں اور اپنے سفر پر جلد روانہ ہوں۔۔

مزید برآں، ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کے X13,X02,8,C01, C03,C07, C09, C18, E306,  اور X23 روٹس متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button