خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ویزے کی تجدید کے لیے میڈیکل ٹٰیسٹ کروانے کے لیے آنے والے تمام درخواست کنندگان کو اس سروس کے حصول کے لیے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانی ہوگی۔
ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی (سہیا) نے اس حوالے انسٹاگرام پر بات کرتے ہوئے لکھا "بیماری سے بچاؤ اور اسکرینگ مراکز کا دورہ کرنے والے تمام درخواست کنندگان 7 جون 2021 سے ان مراکز کا دورہ کرنے سے پہلے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی روپورٹ دیکھانا ہوگی، اور یہ ٹیسٹ مراکز میں جانے سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔ اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا”۔
سیہا کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ سیہا بزرگ شہریوں کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔
سیہا بزرگ شہریوں کو جدید سہولیات فراہم بھی کر رہی ہے جن میں بزرگ شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے انہیں موبائل کلینک، ڈائگناسٹک سنٹر اور ٹریٹمنٹ سروسز فراہم کرنا سر فہرست ہیں۔
Source: Gulf Today.







