متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کا اطلاق آج سے ہوگا ، آپ کیلئے تبدیلیاں جاننا کیوں ضروری ہے؟

خلیج اردو
یکم اکتوبر 2020
ابوظبہی: مہذب ممالک میں ٹریفک کی ہموار روانگی کیلئے سو جتن کرنے پڑتے ہیں۔ سفر کو آسان اور محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر سخت سے عمل کرایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کی ٹریفک قوانین کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے اور اسی وجہ سے یہاں بے شمار خوبصورت سڑکوں پر 24 گھنٹے ٹریفک رواں دواں ہونے کے باوجود حادثات بہت کم ہوتے ہیں۔

ستمبر میں ابوظہی کی جانب سے اعلان کیے گئے نئے ٹریفک قوانین کا اطلاق آج سے ہوگا۔ امارات کیلئے ابوظبہی انٹگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر نے ٹریفک ڈیٹوور ایگزیکٹیو ریگولیشنز کا اعلان کیا تھا۔ جس کا مقصد عوام کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔ یہ قوانین 2021 کے آغاز میں العین اور الدھفرا میں نافذ ہوں گے۔

ان قوانین کے مطابق ایسے کسی بھی تعمیراتی کام کیلئے آئی سی ٹی سے پرمٹ لینا پڑے گا جس سے ٹریفک کی روانگی متائثر ہوتی ہو۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قرار واقعی کارروائی کیجائے گی۔

کسی بھی کنسٹرکشن کام کے بعد وہاں سے کنسٹرکشن کے نشانات جیسے ریت ، بجری یا کوئی مشینری نہ ہٹانا بھی خلاف ورزی ہوگی اور اس پر قانون حرکت میں آئے گی۔

آئی سی ٹی نے اس حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا ہے۔ آپ کو ٹریفک ڈیٹور سے پرمٹ لینا ہوگا۔ اجازت نامہ اور این او سی ملنے کے بعد ہی کوئی کمپنی یا شخص کام کرنے کا مجاز ہوگا۔

ابوظبہی آئی ٹی سی نے ستمبر میں ٹھیکداروں اور دیگر کنسٹرکشن اداروں کیلئے اگاہی مہم چلائی تھی۔ اس ضمن میں مختلف ورکشاپس کیے گئے۔ اس کے لیے سوشل میڈیا سے اگاہی فراہم کی جائے گی۔

آئی ٹی سے کے مطابق یکم اکتوبر سے مختلف افسران کو نگرانی پر معمور کیا گیا ہے جو ان قوانین کے بارے میں دیکھیں گے کہ لوگ اس پر عمل کررہے ہیں یا نہیں۔ کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button