متحدہ عرب امارات

یو اے ای: ٹکٹ کی رقم ادا کیے بغیر فضائی سفر کریں اور پرواز میں تاخیر کی صورت میں پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ بھی کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

کیسا ہو اگر آپ کو فضائی ٹکٹ کی رقم اپنی منزل پر پہنچ کر ادا کرنی ہو؟ اور اگر پرواز میں تاخیر ہوجائےتو ازالے کے طور پر آپ کو معاؤضہ بھی ادا کیا جاے؟ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ یو اے ای میں لانچ کی گئی ایک نئی موبائل ایپ یہ تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

اس ایپ کا نام Colibra  ہے۔ اور یہ ایپ یو اے ای کے رہائشیوں کو سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ بغیر رقم ادا کرے ٹکٹ خریدیں اور پھر اگر پرواز وقت پر پہنچتی تو ہی ٹکٹ کی رقم ادا کریں۔ مزید برآں، یہ ایپ صارفین کو گارنٹی دیتی ہے کہ اگر پرواز کینسل ہوجاتی ہے یا 3 گھنٹوں سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوجاتی ہے تو انہیں ٹکٹ کی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ سروس اس ایپ کے استعمال کرنے والوں کے لیے بلکل مفت ہے۔ جو لوگوں کو سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی روانگی سے پہلے 30 دنوں کے اندر ٹکٹ بک کروائیں اور اگر پرواز اپنے مقررہ وقت پر پہنچ جاتی ہے تو معمول کا کرایہ ادا کریں۔

خیال رہے کہ اب تک آپ کو فضائی سفر سے پہلے ٹکٹ کی رقم ادا کر کے ٹکٹ خریدنا ہوتی ہے اور پھر اگر پرواز کینسل ہوجاتی ہے یا تاخیر کا شکار ہوجاتی ہے تو آپ کو ایئر لائن سے ٹکٹ کی رقم واپس حاصل کرنے خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذ اس ایپ کا مقصد ہے صارفین کو ٹکٹ کی رقم ری فنڈ کروانے جیسی مشکلات سے چھٹکارا دلایا جائے۔

یہ ایپ گوگل پلے اور ایپل اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس وقت تک اس ایپ کو 1 لاکھ لوگ ڈاؤںلوڈ کر چکے ہیں اور اس ایپ 40 ہزار فعال یوزرز ہیں اور 50 ہزار ٹرپ اس ایپ کے ذریعے بک کیے جا چکے ہیں۔

مزید برآں، اگر آپ کی پرواز کینسل یا تاخیر کا شکار ہوگئی ہے تو آپ معاؤضہ حاصل کرنے کے لیے ٹیک آف سے پہلے اس ایپ میں اپنی پرواز کی تفصیلات درج کریں۔ پرواز کے کینسل ہونے یا تاخیر کی کوئی بھی وجہ ہو آپ کو پیش آنے والے مشکل کا ازالہ کر دیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button