متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : فلائی دبئی نے چھٹیوں پر گئے ملازمین کو کام پر واپس بلا لیا

خلیج اردو
25 مئی 202
دبئی : فلائی دبئی نے چھٹیوں پر گئے ملازمین کو بتایا ہے کہ وہ جون میں کام پر واپس آئے۔ منگل کو سی وی او گیتھ الگیتھ نے کہا ہے کہ بغیر تنخواہ کے چھٹیوں پر جانے والے ملازمین کام پر واپس آئیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وباء کی شروعات سے ہم نے ملازمین کو اختیار دیا ہے کہ وہ بغیر تنخواہ کے چھٹیوں پر چلے جائیں۔ ہمیں فخر ہے کہ 97 فیصد لوگوں نے بغیر تنخواہ کے چھٹیاں گزارنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

پچھلے ہفتے ہم نے اپنے ملازمین کیلئے لکھا ہے کہ جون سے وہ کام پر واپس آئے۔

متحدہ عرب امارات میں ویکسینشن کی بڑی مہم نے یہ ممکن بنایا ہے کہ وہ لوگوں کو واپس بلائیں اور کام جاری رکھیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button