خلیج اردو
25 مئی 202
دبئی : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آرٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس ویکسین کے مراکز کے قریب پارکنگ بالکل فری دی جائے گی۔ ہر ویکسین سنٹر کے قریب 50 پارکنگ ایریا موجود ہوں گے۔
پارکنگ کے نامزد مقامات کام کے اوقات کے دوران ہور ال انز ، البرشہ اور القصیص صحت مراکز اور گرینڈ ہیٹ ہوٹل ٹینٹ کے قریب دستیاب ہوں گے۔
مفت پارکنگ تب تک موجود رہے گی جبتک دبئی کے تمام اہل باشندوں کو قطرے نہیں دیئے جائیں گے۔ پارکنگ کے مخصوص مقامات پر سائن بورڈ لگائے گئے ہیں۔
آر ٹی اے نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ویکسینشن کی ترغیب دینا ہے کیونکہ اس سے عام زندگی میں واپسی میں تیزی آئے گی۔
Source : Khaleej Times







