
خلیج اردو
14 جون 2021
مسقط : اومان میں حکومتی سیکٹر میں ایک ہزار سے زائد نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ منسٹر آف لیبر نے پیر کے روز اعلان کر دیا۔
وزارت کے مطابق رجسٹریشن کا عمل ایک ہفتے کیلئے جاری رہے گا اور دنوں مرد اور عورتیں اس کیلئے درخواست دے سکیں گے۔
وزارت نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مواقع دستیاب ہیں جن میں انتظامی ، مالی ، معاشی ، پریس ، میڈیا ، ادب ، انگریزی زبان ، انسانی علوم ، قانون ، ڈیزائن اور انجینئرنگ شامل ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ 19 ملازمتیں ان معذور افراد کیلئے ہوں گی جنہوں نے بی اے اور بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہو جبکہ تین مواقع ایسے افراد کیلئے ہیں جنہوں نے جنرل ایجوکیشن کا ڈپلومہ حاصل کیا۔
مزید معلومات کیلئے https://omannews.gov.om/NewsDescription/ArtMID/392/ArticleID/33834/More-Than-1000-Jobs-Available-for-Omanis-in-Government-Sector پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔
Source : Khaleej Times







