متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر پابندی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

درخواست گزاروں سے گزارش کی گئ ہے کہ وہ سفارت خانے یا کونسل خانے آتے وقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں

(خلیج اردو ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشن نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید و نئے اجرا کی معطل شدہ سہولیات کو دوبارہ فعال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کونسل خانے دبئی اور سفارت خانے ابوظہبی نے معطل شدہ پاسپورٹ و شناختی کارڈ سروس کو واپس بحال کردیا ہے ۔1 جولائی سے تمام سفارتی مشن دوبارہ سے فعال ہو جائے گا۔بوجہ کرونا وبا پاکستان کا سفارتی مشن تقریباً 3 مہینوں سے معطل تھا۔
پاکستانی سفارت خانے ابوظہبی اور کونسل حانہ دبئئ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب امارات میں مقیم پاکستانی عوام دوبارہ سے اپنی شناحت دستاویزات بشمول پاسپورٹ و شناختی کارڈ کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

پاکستانی سفیر جناب غلام دستگیر صاحب کا کہنا تھا کہ "ہم نےاس ہفتے سے اپنے سفارتی مشن کی ہر قسم کی سہولیات کو واپس دوبارہ سے فعال کردیا ہے”. ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تمام ہدایات کو مدنظر رکھاگیا ہے ۔

ہم نے اپنے تمام عملے اور آنے والے تمام زائرین کو یہ کہا ہے کہ وہ اس وبا کے دوران ہر ممکنہ طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ سب لوگ محفوظ رہ سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارت خانے میں عوام کی اکثریتی تعداد پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے آتی ہے اس کے علاوہ کچھ لوگ محتلف اقسام کے کاغذات کی تصدیق کے لیے بھی آتے ہیں جن میں تعلیمی اسناد ،نکاح نامے شامل ہیں۔ہر روز ہم اس مشکل صورتحال میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد بھی کر رہے ہیں جو یا تو ملک واپس جانا چاہتے ہیں یا کسی اور طرح کی مدد چاہتے ہیں۔

ہم لوگوں کو یہ یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ جب آپ سفارت خانے آئیں تو تحمل اور بردباری سے کام لیں کیوں کہ لوگوں کو چھوٹے چھوٹے گروپس کی شکل میں ہی اندر آنے کی اجازت دی جائے گی۔پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کوشش کریں کہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی تصدیق آن لائن کروائیں کیوں کہ یہ زیادہ مناسب اور محفوظ طریقہ ہے۔

دبئ کونسل خانے کے سفیر جناب احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ ” ہم ہر قسم کے ممکنہ حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔کونسل خانے میں موجود تمام سہولیات کو باقاعدگی سے Sterilize کیا جاتا ہے تاکہ اپنے عملے اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام زائرین کو ماسک لازمی پہننا ہوگا۔کوئ بھی شخص بغیر ماسک کونسل خانے کی عمارت میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

SOURCE:GULF NEWS

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button