متحدہ عرب امارات

اورسیز پاکستانیوں نے جون کے مہینے میں ریکارڈ لاکھوں ڈالرز زرمبادلہ بھجوایا

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
دبئی : پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے جون کے مہینے میں ریکارڈ زرمبادلہ بھجوایا ہے۔ یہ پاکستان کے ڈیوزٹ اور بچت پروگرام کے تحت بھجوائے گئے ہیں۔

مرکزی بنک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جون کے مہینے میں سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 310 ملین ڈالر جبکہ نیا پاکستان سرٹیفیکٹس سے 223 ملین ڈالر بھجوائے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق جون کے آخر تک نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں رواں سال 1050 ڈالر جمع کیے گئے گئے جس میں 621 روایتی سرٹیفیکٹس میں اور 429 اسلامی سرٹیفیکیٹس میں جمع کیے گئے۔ اسے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 10 ستمبر 2020 میں وزیر اعظم عمران خان نے جاری کیا۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے 1562 بیلین روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کیے ہیں جس سے اسے ایک کامیاب منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق 171 مختلف ممالک سے 181556 اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جو اورسیز پاکستتانیوں کو ملک سے جڑے رکھے ہوئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کے کسی بھی بنک کے کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔

اس اکاؤنٹ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں اسکول اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی ، فنڈز کی منتقلی اور ای کامرس سمیت پاکستان میں ہر قسم کے بینکاری لین دین کرنے کا اہل بناتا ہے۔ کار فنانسنگ کے آپشنز روشن اپنی کار کے ذریعہ دستیاب ہیں اور خیراتی عطیات روشن سماجی خدمت ذریعے دیئے جاسکتے ہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button