متحدہ عرب امارات

جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
پشاور : پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان نے خواتین کو مبینہ طور پر جائیداد میں حصہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور کپیٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان ساکنان امین کالونی کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متائثرہ خاتون کو طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے بعد باقی کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد ایک گھر میں داخل ہو کر دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایک موٹرسائکل کی ہلمٹ اور دوسرا شخص ہاتھ میں ہتھوڑا لیے خواتین کو گالم گلوچ کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں میں ویڈیو کے حوالے سے کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button