متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایمریٹس نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے پروازوں کی معطلی میں 15 جولائی تک توسیع کر دی

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی میں موجود ایئرلائنز ایمریٹس نے پاکستان ، سری لنکا ، بنگلادیش کیلئے پروازوں کی معطلی 15 جولائی تک توسیع کر دی۔ حکومت کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جو ایئرلائنز کی ویب سائیٹ پر اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

ایئرلائنز کے مطابق وہ مسافر جو گزشتہ 14 دن میں ان ممالک کا سفر کر گئے ہوں، انہیں ملک میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ رکھنے والے ، متحدہ عرب امارات کے شہری اور سفارتی مشن کا حصہ بننے والے ممبران حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ملک میں آسکتے ہیں۔

پچھلے ہفتے ایمریٹس نے بتایا تھا کہ پاکستان کیلئے پروازیں تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔

متحدہ عرب امارات نے اس سے پہلے 12 مئی کو ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کیلئے پروازیں معطل کیے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button