خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی امارات عجمان کی پولیس کی جانب سے کار سواروں کو انتباہ جاری کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے پارک گاڑی کے پیچھے گاڑی کرنے سے باز رہیں۔ کیونکہ ایسے کرنا جرم ہے اس جرم کا مرتکب ہونے پر 500 درہم جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔
جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے عجمان پولیس نے کار سواروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کے پیچھے گاڑی پارک کرنے سے دوسری گاڑی کے راستے میں رکاؤٹ پیدا ہوتی ہے اور دوسرا کار سوار تاخیر کا شکار ہوتا ہے۔
لہذا ایسا کرنے پر آپ کو 500 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ” آپکی حفاظت اور آپکی خوشی کا خیال رکھنا ہمارا مقصد ہے۔ گاڑیوں نقل و حمل میں رکاؤٹ نہ بنیں”۔

Source: Gulf News







