متحدہ عرب امارات

دنیا بھر میں 2026 کے بڑے اسکول فائرنگ واقعات

خلیج اردو
فلپائن، امریکا، تھائی لینڈ اور ترکی سمیت مختلف ممالک میں رواں سال اسکول فائرنگ کے کئی افسوسناک واقعات پیش آئے جن میں طلبہ سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

فلپائن — 18 اگست
زامبوانگا شہر میں ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو طلبہ ہلاک ہوگئے۔ نویں جماعت کا طالب علم پستول اور رائفل لے کر اسکول میں داخل ہوا اور واقعے کو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم کیا۔ اس نے دسویں جماعت کے ایک طالب علم کو گولی مار کر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

امریکا — 12 اگست
جارجیا کے وارنر رابنز ہائی اسکول میں دو نویں جماعت کے طلبہ کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک طالب علم نے دوسرے کو گولی مار دی۔ ایک طالب علم زخمی ہوا جبکہ مشتبہ حملہ آور کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

تھائی لینڈ — 7 اگست
بینکاک کے شمال میں واقع ڈیبسیرین نونتھابوری اسکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔ واقعے میں 23 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے اسکول جانے سے پہلے اپنے دادا دادی کو بھی قتل کیا تھا۔

فلپائن — 22 جون
ٹاکلوبان سٹی کے سان ہوزے نیشنل ہائی اسکول میں دو طلبہ نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین نوجوان ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ دونوں مشتبہ حملہ آوروں کی عمریں 14 اور 15 سال بتائی گئیں۔

امریکا — 23 جون
کیلیفورنیا کے فیئر فیلڈ ہائی اسکول کے قریب گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ میں 18 سالہ گریجویٹ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جن میں 11 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔

ترکی — 14 اور 15 اپریل
ترکی میں دو روز مسلسل اسکول فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ 14 اپریل کو ایک سابق طالب علم نے اپنے سابق ہائی اسکول میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو زخمی کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔ اگلے روز ایک 14 سالہ طالب علم نے جنوب مشرقی ترکی کے ایک مڈل اسکول میں فائرنگ کرکے آٹھ طلبہ اور ایک استاد سمیت نو افراد کو قتل جبکہ 13 کو زخمی کردیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button