خلیج اردو
راس الخیمہ: راس الخیمہ میں افریقی نژاد دو تارکین وطن کو امارات میں دکانوں کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ راس الخیمہ پولیس نے کہا ہے کہ اس کے آپریٹنگ روم کو دو افراد کی جانب سے تھنڈے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکانوں کو لوٹنے کی اطلاع ملی تھی۔
پولیس نے فوری طور پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مجرموں کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کیا اور چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا تمام اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ رپورٹ کے درج ہونے کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا اور انہیں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے حوالے کر دیا۔
Source: Khaleej Times