متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نماز استسقاء : رہائشیوں نے ملک کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کیلئے دعا کی

خلیج اردو
12 نومبر 2021
ابوظبہی : آج بروز جمعہ متحدہ عرب امارات میں مساجد کچھ مختلف تھے۔ نمازی معمول سے ہٹ کر دوڑے چلے آئے اور امام مساجد نے ممبر پر جاکر خطبہ دینے کے بجائے خصوصی نماز ادا کی جسے اسلام میں نماز استسقاء کہا جاتا ہے جو اللہ تعالی سے بارش برسنے کیلئے ادا کی جاتی ہے۔

نماز استسقاء کیلئے خصوصی صدر نے ہدایات جاری کیں تھیں۔

نماز جمعہ کی اذان بارش کی خصوصی نماز کے بعد دی گئی۔

دیرہ کی یعقوب مسجد میں وقت سے پہلے پہنچنے والے ایک عقیدت نمازی نے بتایا کہ یہ سکون بخش تھا۔ یہ جمعہ کی دوسری نمازوں سے بہت مختلف تھا۔

ایک اور نمازی نے کہا یہ دعا خشک سالی اور روزمرہ کے استعمال کیلئے پانی کی کمی جیسے بدترین حالات سے بچنے کیلئے ادا کی جاتی ہے۔ اللہ ہماری دعائیں قبول کریں۔

پچھلے ہفتے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ملک میں صلاۃ استسقاء ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ملک میں بارش کیلئے نماز پڑھی جارہی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق صلاۃ استقاء 2020، 2017، 2014، 2011 اور 2010 میں ادا کی گئی تھی – عام طور پر نومبر اور دسمبر کے درمیان نماز ادا ہوتی ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button