متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ پولیس نے بے ہنگم شور پیدا کرنے والے 400 موٹر سائیکل قبضے میں لے لیے

 

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے درمیان بے ہنگم شور پیدا کرنے والی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 400 موٹر سائیکل قبضے میں لے لیے۔

راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک اور پٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر احمد ال سام النقبی کا کہنا تھا کہ” یہ موٹر سائیکل رات کے یو اے ای سڑکوں پر تیز رفتاری سے گزرتے وقت کان پھاڑ دینے والا شدید شور پیدا کرتی تھیں”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ” ایسے موٹرسائیکل لوگوں کے آرام میں خلل پیدا کرتے ہیں۔ ان موٹرسائیکلوں کو چلانے والے نوجوان  انہیں خوفناک حد تک تیز چلاتے ہیں۔ اور قبضے میں لیے گئے بعض موٹر سائیکل بغیر لائسنس کے تھے یا انہیں ایسے نوجوان چلا رہے تھے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھے”۔

انکا کہنا تھا کہ” ان موٹر سائیکلوں کی وجہ سے کئی حادثات رپورٹ ہوئے ہیں”۔

انہوں نے نشاندہی کی  راس الخیمہ پولیس نے ٹریفک حادثات اور تیزرفتاری کے منفی اثرات کے بارے میں ڈرائیوروں اور والدین میں ٹریفک کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے متعدد مہمات کا آغاز کیا ہے۔

"محکمہ ٹریفک کے افسران نے رہائشی علاقوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں کے عوام کو قیمتی مشورے دیے ہیں تاکہ روڈ استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور ٹریفک حادثات کو کم کیا جاسکے۔”

النقبی نے غلطی کے مرتکب ہونے ڈرائیوروں کی روکنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پوری راس الخیمہ امارات میں چھاپے سارا سال جاری رہیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ”کوئی موٹر سائیکل متعلقہ تکنیکی کمیٹی کی منظوری کے بعد مقررہ جرمانے کی مکمل ادائیگی سے قبل واپس نہیں کی جاے گی”۔

یاد رہے کہ اس سے قبل راس الخیمہ میونسپلٹی نے غیر قانونی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نیلامی کی تھی۔ ان میں سے کچھ گاڑیوں مالکان نے انہیں پولیس سے واپس نہیں لیا تھا۔

"ضبط کی گئی ان گاڑیوں کے مالکان ک (گاڑیاں واپس لینے کے لیے) ایک ماہ کی رعایتی مدت دی گئی جس کے بعد انہوں نے ہمیشہ کے لئے اپنی گاڑیوں کی ملکیت کھو دی اور وہ قانون کے مطابق کبھی ان گاڑیوں کی ملکیت کا  دعوی نہیں کرسکتے ہیں۔”

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button