متحدہ عرب امارات

دبئی: ریستوراں کا ضرورت مندوں کے لئے مفت کھانا فراہم کرنے کا اعلان-

دبئی میں مقیم ہندوستانی شخص محمد رشدی نے کوویڈ- 19 وبائی امراض سے متاثرہ خاندانوں کی خدمت کے لئے اپنے ریستوراں کو وقف کردیا ہے۔ان کی بدولت پچاس خاندانوں کو ان کی دہلیز پر کھانا فراہم کیا جارہا ہے-

انھو‌ں نے اپنا منصوبہ شروع کرنے سے پہلے یہاں پانچ سال تک ملازمت کی تھی ۔ انہوں نے کہا ، "میں نے متحدہ عرب امارات کی طرف اپنی ذمہ داری کے حصے کے طور پر یہ کھانا مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے ہوم ڈیلیوری کی درخواستوں کو معطل کردیا تاکہ ریسٹورینٹ عملہ ضرورت مند فیملیز کے لئے کھانا تیار کرنے میں خود کو وقف کر سکے۔”

انہوں نے مزید کہا ، "میں نے ایک آسان عمل کو یقینی بنانے کے لئے ایک ڈیلیوری کمپنی کی خدمات بھی حاصل کیں۔ تمام عملہ اور ڈیلیوری کے نمائندے حکام کی جانب سے جاری احتیاطی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔”

"میرا مقصد اس مہمان نوازی اور اعزاز کی بدولت اس مشکل وقت کے دوران متحدہ عرب امارات کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، "میں اس وباء سے نمٹنے کے لئے حکام کی طرف سے چلائی جانے والی رضاکارانہ مہموں کا بھی حصہ رہا ہوں۔”

Source : Khaleej Times
4 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button