( خلیج اردو ) راس الخیمہ میں کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی شادی کے بعد راس الخیمہ پولیس نے دلہا گرفتار کرلیا ہے ۔ ایشیا سے تعلق رکھنے والے باشندے نے شادی کے بعد منعقدہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی منعقدہ تقریب میں کویڈ 19 اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی تھی ۔
جنرل ہیڈ کوارٹر راس الخیمہ پولیس نے بتایا کہ شادی کی تقریب ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی تھی جس میں کرونا وائرس کے سدباب کے لئے واضح کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی تھی ۔راس الخیمہ پولیس نے بتایا کہ کویڈ 19 اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد قوائد ہر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔
Source: Khaleej Times







