متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: صارفین کے اکثر شکایتیں کونسی ہوتیں ہیں؟

خلیج اردو
16 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے تیسرے سہہ ماہی میں درج کی گئی صارفین کی شکایتیوں کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ شکایتیں امارتیوں اور بھارتی شہریوں نے کیئے۔

اتوار کو دبئی اکانومی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کے تیسرے سہہ ماہی میں کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن (سی سی سی پی ) نے دبئی اکانومی میں 14274 شکایات موصول کیں۔ یہ شاکیات اسی پریڈ میں 2019 میں 10266 شکایات کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہیں۔

صارفین کے حوالے سے سی سی سی پی نے تیسرے کورٹر میں کل 15403 کیسز حل کیے جن میں 14274 شکایات تھیں۔ ان میں سے 50 فیصد شکایات دبئی صارف اپلیکیشن کے ذریعے درج تھیں ، Consumerrights.ae website پر 35 فیصد اور کال سنٹر پر کال کرکے 15 فیصد شکایات درج کیں گئیں۔

ان شکایات میں 32 فیصد الکٹرانکس کی چیزوں کی شکایات تھیں ، 16 فیصد ای کامرس ، 12 فیصدتیار شدہ گارمٹس اور 8.2 فیصد اشیائے ضرروریہ ، فرنیچر 7.3 فیصد ، آٹوموبائل 5.5 فیصد ، مال برداری کے حوالے سے 5.2 فیصد، کار رینٹل کے حوالے سے 3.28 فیصد ، ڈیکوریشن اور بلڈنگ منٹیننس کے حوالے سے 3.22 فیصد ، ٹیکسٹائل اور ذاتی اشیاء کے حوالے سے 3.16 فیصد ، کار ورکشاپس 2.4 فیصد جبکہ سالون کے حوالے سے 1.1 فیصد شکایات تھیں۔

ان میں سے شکایات کی اکثریت اشیاء کی واپسی سے متعلق تھیں جو کہ 28 فیصد تھیں، خریداری کے مطابق چیزیں نہ ہونے کی شکایات 15.85 فیصد تھیں، اشیاء میں ٹوٹنے سے متعلق شکایات 15.14 فیصد ، کمرشل فراڈ 10 فیصد، سیلز سروس میں غیر مطابق 6.23 فیصد ، سروس پراڈکٹس کیلئے اضافی فیس لینے سے متعلق شکایات 5.21 فیصد تھیں ، رپلیسمنٹ 4 فیصد اور غیر متعلقہ کمرشل ایکٹیوٹیز کی تعداد 3.36 فیصد تھیں۔باقی شکایات قیمتوں میں اضافہ ، پیشہ ورانہ شرائط پر پورا نہ اترنے ، ورنٹی ، رپیئرنگ ، اضافی ٹیکس ، سونے اور ہیرے کی خریداری میں فراڈ وغیرہ سے متعلق تھیں۔

شکایات کنندگان میں 29 فیصد اماراتی ، 13 فیصد بھارتی ، 12 فیصد مصری ، 5 فیصد سعودی اور اردن کے شہری جبکہ باقی دیگر ممالک کے شہری تھے۔

دبئی اکانومی کے مطابق ہمارا اویئرنس پروگرام لوگوں کے حقوق اور فرائض کو یقینی بنانے سے متعلق ہے۔ عوام کی جانب سے دبئی اکانومی کے ساتھ شکایات میں مزید ضافہ ہوتا جارہا ہے۔

دبئی اکانومی نے شہریوں سے کہا ہے کہ کسی بھی شکایت کیلئے دبئی اکانومی کے انلائن اپلیکیشن انسٹال کرکے شکایت درج کریں یا 600545555 پر کال کریں یا Consumerrights.ae پر بھی اپنی شکایات درج کیں جا سکتیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button