متحدہ عرب امارات

 متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات بتا دی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کے مطابق یو اے ای ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں غیر متوجہ ہو کر گاڑی چلانا اور تیزرفتاری بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

حادثات قسمت نہیں ناکامی ہیں کے تھیم کے تحت منائے جانے والے عرب ٹریفک ویک کے دوران ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ "ڈرائیوروں کو غلط اور جارحانہ رویہ اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے”۔

پولیس کے مطابق عدم توجہ سے ڈرائیونگ کرنا، اچانک موڑ کاٹنا، بغیر دیکھے کسی سڑک پر چڑھ جانا، سامنے والی گاڑی کے ساتھ گاڑی لگا کر ڈرائیو کرنا اور تیزر رفتاری کے باعث اس سال متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔

پولیس نے وارننگ دی ہے کہ دوران ڈرائیور موبائل پر مصروف رہنے سے ٹریفک حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ابوظہبی پولیس نے سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے والوں کو پکڑنے کے لیے ایک اسمارٹ سسٹم نافذ کیا تھا۔ اور اس سال فروری میں اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر 35 ہزار ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کیے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button