عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے الاقصیٰ کے علاقے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ

 

خلیج اردو آن لائن:

وزیر مملکت خلیفہ شاہین المار نے متحدہ عرب امارات کی مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ہونے والے تشدد اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت اور شیخ جرح کے علاقے سے فلسطینی خاندانوں کے بے گھر کرنے کی بھی شدید مذمت۔ خیال رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی حکام فلسطینی شہریوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کے حق کے تحفظ کے لئے  بین الاقوامی قانون کے قواعد کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔  اور مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کرنے سے باز رہے۔

مزید برآں ، انہوں نے بین الاقوامی قانون اور تاریخی حیثیت کے تحت مقدس مقامات کے تحفظ میں اردن کی برادر ہاشم بادشاہی کے کردار کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر مملکت نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ان تمام حملوں اور سرگرمیوں کو ختم کریں جو کشیدگی کا باعث بنتے ہیں اور مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی تشخص کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ پر امن رہتے ہوئے ایسی کشیدگی سے بچیں جس سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہو۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button