خلیج اردو آن لائن:
جمیرہ ویلیج ٹرائی اینگل میں تعمیر کیے جانے والے نئے شاپنگ مال اور تفریحی مقام الخیل ایونیو مال تک رسائی کے لیے بنائے جانے والی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر 90 فیصد تک مکمل کر لی گئی۔
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان پلوں اور سڑکوں کی تعمیر سال 2021 کی پہلے ششماہی کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی اور مال کے افتتاح کے ساتھ ہی ان سڑکوں کو استعمال کے لیے کھول دیا جائے گا۔
آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل مطر محمد الطائر نے بتایا کہ نئی سڑکیں اور پل اس مال کی پارکنگ میں داخل ہونے اور خارج ہونے براہ راست انٹری پوائنٹ فراہم کرتی ہیں۔ اور یہ سڑکیں الخیل اور محمد بن زید روڈ سے منسلک ہیں۔
یہ پراجیکٹ 2 ہزار 153 میٹر لمبی سڑکوں اور 1250 میٹر لمبے پلوں پر سڑکوں پر مشتمل ہے۔
مطر محمد نے بتایا "پہلے پل کی لمبائی، 389 میٹر ہے، دوسرے کی لمبائی 670 میٹر جبکہ تیسرا پل 191 میٹر طویل ہے”۔
انہوں نے بتایا ان پلوں اور سڑکوں کی وجہ سے جمیرہ ویلیج ٹرائی اینگل اور جمیرہ ویلیج سرکل میں انٹری اور ایگزٹ میں آسانی پیدا ہوگی۔
جبکہ نیا تیار کیاجانے والا شپانگ مال 2 ملین مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ جو کے 350 اسٹوروں، فوڈ کورٹس، تفریحی مراکز، اور 14 تھیئٹروں پر سینما گھروں پر مشتمل ہوگا۔
Source: Khaleej Times







