پاکستانی خبریں

اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ فون پر بات کریں اور اپنے سوالات پوچھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے وزیر اعظم نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز شہریوں کی فون کالیں سنیں گئے اور ان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے کیئے گئے ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان 4 اپریل بروز اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے لوگوں فون پر بات کریں گے اور انکے سوالوں کے ذاتی طور جوابات دیں گے۔

وزیر اعظم سے سوالات کرنے کے خواہش مند افراد درج ذیل نمبر پر کال کر سکیں گے:

051-9224900

سینیٹر فیصل جاوید نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم خود فون کال کا جواب دیں گے جو کہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈٰیجیٹل میڈیا پر لائیو نشر کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 28 مارچ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ایک ٹٰیلی تھان کے دوران بھی عمران خان لوگوں کے ساتھ براہ راست فون پر بات کر چکے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button