
خلیج اردو
03 اپریل 2021
شارجہ : شارجہ میں جاری شارجہ ہیریٹیج ڈیز ( ایس ایچ ڈی ) کو دو ہفتے ہو گئے ہیں اور اب تک 63000 افراد نے اس فیسٹول میں شرکت کی ہے۔
شارجہ ورثہ کا تہوار اس خطے کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے جو مقامی اور عالمی ثقافتوں کی عکاسی کررہا ہے۔ قاہرہ شارجہ میں 29 ممالک کے رواج و روایات کی نمائش 10 اپریل تک جاری رہے گی۔
شارجہ انسٹی ٹیوٹ برائے ہیریٹیج کے چیئرمین اور شارجہ ہیریٹیج ڈیز کی ہائیر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبد العزیز المسلم نے کہا کہ اس تہوار کو اب تک اتنی پسندیدگی ملنا اس بات کا اشارہ ہے کہ ورثہ تمام طبقات کیلئے ایک بھرپور اور دلچسپ مظہر ہے۔
اتنی زیادہ تعداد میں کے باوجود فیسٹول میں کرونا وائرس کے احتیطاطی تدابیر اپنانا ایک نیک شگون ہے۔ سیاحوں کا داخلہ عام دنوں میں 3000 تک اور ویک اینڈ پر 6000 تک کر دیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times







