خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

RTA نے سیح شعیب میں ‘کوئیک وہیکل ٹیسٹنگ اینڈ رجسٹریشن سنٹر’ کھول دیا۔

خلیج اردو: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے حال ہی میں دبئی میں تکنیکی جانچ کے مراکز کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے سائح شعیب میں گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کیلئے ایک کوئیک وہیکل ٹیسٹنگ اور رجسٹریشن سینٹر کھولا ہے۔

نیا RTA سینٹر دبئی انڈسٹریل سٹی میں واقع ہے اور سیح شعیب میں افراد اور کمپنیوں کو خدمات فراہم کرے گا۔ اس سنٹر میں 500 گاڑیوں کی گنجائش ہے اور اس میں 8 ٹیسٹنگ لین شامل ہیں – 5 بھاری گاڑیوں کے لیے، 3 ہلکی گاڑیوں کے لیے، اور ایک جامع جانچ کے لیے۔

یہ مرکز ہلکی اور بھاری مکینیکل گاڑیوں کے لیے موبائل ٹیسٹنگ سروس، ایک جامع گاڑیوں کی جانچ کی سروس، ایک VIP سروس جو صارفین کو مطلوبہ سروس تیزی سے حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے اور چیسس نمبر پرنٹنگ سروس بھی پیش کرتا ہے۔

کام کے اوقات
اس مرکز میں ایک پلیٹ فیکٹری اور ہلکی اور بھاری گاڑیوں کی مرمت کے لیے ایک ورکشاپ بھی ہے جو صبح 7 بجے سے رات 10.30 بجے تک ہلکی، درمیانی اور بھاری گاڑیوں کی جانچ اور لائسنسنگ سے متعلق تمام خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔

لائسنسنگ ایجنسی، آر ٹی اے کے سی ای او عبد اللہ یوسف آل علی نے سائح شعیب میں کوئیک وہیکل ٹیسٹنگ اینڈ رجسٹریشن سنٹر کھولنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ RTA کی عوام کو پیش کی جانے والی خدمات کی سطح کو وسیع اور بہتر بنانے کیلئے بشمول گاڑیوں کی جانچ اور رجسٹریشن سے متعلق مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ۔

ال علی نے مزید کہا کہ آر ٹی اے RTA عوام کے لیے اپنی خدمات کو وسعت دینے، ترقی دینے اور اس اعلیٰ ترین عالمی معیارات تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اس سروس لیول کو حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال اور معلومات اور مہارت کے تبادلے کی ضرورت ہے تاکہ ان خدمات کو مسلسل بہتر بنایا جا سکے،‘‘

کوئیک سینٹر کے سی ای او محمد خلیفہ نے کہا: "ہم انفرادی اور کارپوریٹ صارفین کو تکنیکی جانچ کی خدمات فراہم کرنے میں RTA کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوش ہیں اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کی خدمت میں مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے منتظر ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button