خلیج اردو آن لائن: دبئی سکولوں کے اساتذہ اور اتنظامی عملے کو اس ہفتے کورونا ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔
دبئی میڈیا آفس کی جانب سے شروع کی #AskDXBOfficial مہم کے تحت جمعرات کے روز شہریوں کے سوالوں کے جوابات دیتےہوئے نالج اینڈ ہیومن ڈویلوپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئر مین اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الکرم کا کہنا تھا کہ "دبئی کے ساتھ سکولوں کو کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ سنٹرز کے طور پر منتخب کیا گیا تاکہ اساتذہ اور انتظامی اہکاروں کے کورونا ٹیسٹ کیے جا سکیں اور والدین کو یقین دلایا جا سکے کہ بچوں سکول بھیجنا محفوظ ہے۔
سکولوں کے کھولے جانے کے حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ”ہم نے سکولوں کا دورہ کیا ہے تاکہ تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ہم سکولوں کی جانب سے ان احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل سکولوں کے دورے کرتے رہے ہیں”۔
انکا مزید کہنا تھا کہ تاہم پہلے سیمسٹر میں والدین کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہے تو بچوں کو سکول بھیج سکتےہیں یا آن لائن کلاسیں لائیں۔
سکول کی فیسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ والدین اور سکول کا مسئلہ ہے۔ ” تاہم ہم سجمھتے ہیں کہ فیسیں متاثر نہیں ہوگیں، لیکن کچھ سکولوں کچھ وجوہات کی بنا پر فیسیں کم کرنی چاہیں۔ اور والدین کو سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرچاہیے”۔
Source: Gulf News







