متحدہ عرب امارات

شارجہ نے انلائن کلاسز کی مدت میں توسیع کر دی

خلیج اردو
09 ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ نے کورونا وائرس کے انسداد کیلئے بنائی گئی حکمت عمل کے تحت انلائن کلاسز مزید دو ہفتوں کیلئے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شارجہ میں توانائی ، ہنگائی صورت حال اور قدرت آفات کے منتظم ادرے اور شارجہ نجی تعلیمی اتھارٹی کی ٹیموں کے درمیان باہمی مشاورت سے تمام نجی اسکولوں میں 24 ستمبر تک انلائن کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دونوں اداروں نے طلباء کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے لازمی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام کو کورونا کے خلاف جنگ میں حکمت عملی کا احسہ قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button