متحدہ عرب امارات

کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں، شارجہ پولیس نے بہادر شخص کو اعزاز سے نوازا

خلیج اردو
04اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ پولیس نے ایک شخص کو اس کی بہادری کی وجہ سے اعزاز سے نوازا۔ محمود عبداللہ محمد البلوشی نے چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون کی حفاظت کو یقینی بنایا تھا۔ خاتون پارکنگ میں گھڑی گاڑی میں موجود تھی جب ایک شخص نے اس سے گاڑی میں پڑا سامانا چرانے کی کوشش کیَ

ڈی جی پولیس آپریشنز برگیڈیئر احمد علی شرکال نے کرنل یوسف عبید بن ہرموئیل کی موجودگی میں محمد عبداللہ محمد آلبلوشی کو چور کی گرفتاری میں معاونت کرنے اور خاتون کی حفاظت کرنے پر اعزاز سے نوازا۔

برگیڈیئر آل شرکال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معاونت کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ قانون کی حکمرانی کیلئے محمد عبداللہ کی کوششوں کے اعتراف میں دیا جارہا ہے۔ انہیں ان کے نیک کردار اور بہادری پر شاباشی دے رہے ہیں۔ ایسے رویے باقیوں کیلئے قابل تقلید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو محفوظ رکھنے کیلئے ایسے افراد کا کردار ہمیشہ سراہا جائے گا۔
Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button