متحدہ عرب امارات

ابوظہبی سٹیم سیلز سنٹر کا کورونا کے علاج کی تیاری کے لیے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ سمجھوتا

 

متحدہ عرب امارات کا ابوظہبی سٹیم سیلز سنٹر اسرائیلی دوا ساز کمپنی پلوری سٹیم کے ساتھ کورونا وائرس کے علاج کی دریافت کا آگے بڑھانے کے لیے اشتراک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی سٹیم سیلز سنٹر کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ وہ اسرائیلی کمپنی پلوریسٹم کی جانب سے تیار کردہ پی ایل ایکس سلیز نامی دوا کو نیوبیلائزر کے ذریعے  کورونا کے مریضوں کو استعمال کروانے پر کام کر ہے ہیں۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان اس سجمھوتے سے ابوظہبی کی کمپنی کو جدید پی ایل ایکس سیلز پر مشتمل علاج میں بہتری پیدا کرنے کا موقع ملے گا جبکہ اسرائیلی کمپنی ابوظہبی کی کمپنی کے نیوبیلائزر کے ذریعے استعمال کروائے گئے پی ایل ایکس سیلز کے طریقہ کار سے متعلق جان پائیں گے۔

یاد رہے کہ ابوظہبی سٹیم سیلز سنٹر نیوبلائزر کے ذریعے کورونا کے مریضوں کا علاج کر چکا ہے، جس میں مریض کے خون سے سٹیم سیلز لے کے نیوبلائزر کے ذریعے مریض کے علاج کے لیے استعمال کیے گئے تھے

خیال رہے کہ دونوں کمپنیوں نے  حال ہی میں تولیدی ادوایات تیار کرنے کے لیے بھی ایک سمجھوتا کیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button