متحدہ عرب امارات

شارجہ قرآن اکیڈیمی نے قرآن پاک کے مزید 17 نیاب نسخے اپنے مجموعے میں شامل کر لیے

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں قرآن پاک اکیڈمی نے نایاب قرانوں کے ساتھ ساتھ انتہائی قیمتی اسلامی نوادرات کے حصول کی کوشش کے طور پر قیمتی اور نایاب قدیم قرانوں کا ایک نیا اور الگ مجموعہ پیش کیا ہے۔

اسلامی نوادرات اور قرآن کے نادر نسخے جمع کرنے کے یہ اقدامات شارجہ کے حکمران، سپریم کونسل رکن اور قرآن اکیڈیمی کے صدر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی ہدایت پر شارجہ اسلامک بینک کے بورڈ آف ڈارئریکٹر کے چیئرمین اور وزیر صحت عبد الراحمان بن محمد ال اویسی کے تعاؤن کےساتھ اٹھائے گئے ہیں۔

قرآن اکیڈیمی کے سیکرٹری جنرل شیخ شیراز عبدالرحمنٰ نے بتایا کہ قرآن پاک نیا مجوعہ اکیڈیمی کی جانب سے جمع کیے گئے دیگر خزانوں میں ایک بہت بڑے اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی لاثانی مجموعوں کی بدولت قرآن اکیڈیمی مسلم دنیا کی ایک بڑی اکیڈیمی بن چکی ہے۔

انہوں نے قرآن پاک کے نئے مجمعوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مجموعے میں 17 نایاب نمونے شامل ہیں جن میں سے کچھ متعدد قرآنی چپس ہیں اور دیگر مکمل قران ہیں ، جو دوسری اور تیرہویں صدی ہجری کے درمیان کی مدت کے میں لکھے گئے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button