متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : رمضان میں شارجہ میں 25 نئے مساجد کھولے جائیں گے

خلیج اردو
03 اپریل 2021
شارجہ : شارجہ میں حکام نے تین نئے مساجد کا افتتاح کیا ہے اور یہ ان 25 مساجد کے منصوبے کا حصہ ہیں جنہیں شارجہ میں رمضان کی شروعات سے پہلے کھولا جانا ہے۔

شارجہ میں محکمہ برائے اسلامی امور نے الجاجا صنعتی علاقے میں حاتب بن الحارث مسجد ، المنار میں المنار مسجد اور دببہ الہسن میں الفرائیل مسجد کا افتتاح کیا ہے۔

1،590 مربع کیلومیٹر پر مشتمل المنار مسجد میں 550 نمازیوں کی گنجائش موجود ہے جن میں 90 خواتین بھی شامل ہیں۔ مسجد کا یہ حصہ خواتین کی جانب سے دیئے گئے فنڈز پر تعمیر کیا گیا ہے۔

حاتب بن الحارث کی مسجد کو ایک مہم کے بعد عطیات جمع کرنے کے بعد تعمیر کیا گیا تھا۔ 5،009 مربع میٹر کے کل اراضی پر بنائی گئی اس مسجد میں 900 سے زیادہ مرد نمازیوں کیلئے ایک ہال بھی موجود ہے۔

الفادیل مسجد کو بھی اسی مہم کے ایک حصے کے طور پر 1،110 مربع میٹر کی کل اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس مسجد 550 نمازیوں کی گنجائش ہے جس میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔

رمضان سے پہلے شارجہ بھر میں 25 نئے مساجد نمازیوں کیلئے کھولے جائیں گے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button