خلیج اردو آن لائن:
دبئی بلدیہ کی جانب سے ہفتے کے روز کھانا پکانے کے 5 طریقے بتائے گئے ہیں، جن پر عمل کر کے فوڈ پوائزننگ یعنی کھانا کھانے کے بعد قے اور اسہال سے بچا جا سکتا ہے۔
دبئی بلدیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فوڈ پوائزننگ عام طور پر بیکٹیریا یا طفیلیوں کی وجہ سے آلودہ ہوجانے والا کھانا کھانے کی وجہ سے ہوتا۔
Food poisoning is caused by eating contaminated food with bacteria or parasites resulting from incorrectly handling food and violating safety instructions. Symptoms include nausea, fever, diarrhea, or abdominal pain. Check out #DubaiMunicipality's tips to prevent food poisoning. pic.twitter.com/YCQDbj2J5Y
— بلدية دبي | Dubai Municipality (@DMunicipality) April 3, 2021
کھانا اس وقت آلودہ ہوتا ہے جب اس کی حفاظت نہیں کی جاتی یا اس کی حفاظت کے دوران احتیاطی تدایبر پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا جاتا۔
کھانے کو آلودہ ہونے اور فوڈ پوائزننگ سے بچنے کے لیے دبئی بلدیہ کی جانب سے درج ذیل 5 طریقے بتائے گئے ہیں:
1۔ حفظان صحت کا خیال رکھیں، جیسا کہ اپنے ہاتھ، برتن اور کھانے کی اشیاء کی سطح کو بار بار دھوئیں
2۔ سبزیوں کو کاٹنےکے لیے مختلف کٹنگ بورڈز اور مختلف چھریوں کا استعمال کریں
3۔ پھلوں، مرغی، گوشت، سمندری حیات، اور انڈوں کو فریج میں علیحدہ علیحدہ اسٹور کریں۔
4۔ کھانے کو ایک محفوظ درجہ حرارت پر پکائیں اور پکانے کے بعد کھانے کو گرم رکھیں
5۔ جلد خراب ہوجانے والی خوراک جیسا کہ پھل یا سبزیوں کو فریزر میں فریز کریں۔
یاد رہے کہ فوڈ پوائزننگ کی علامات درج ذیل ہیں:
متلی،
بخار،
اسہال،
پیٹ درد۔
Source: Khaleej Times







