
خلیج اردو
03 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مقدس مہینے میں 30 دنوں کیلئے ماہر فلکیات کی جانب سے کیلکولیشن کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ روزہ کتنے دورانیے کا ہوگا۔
عرب یونین فار آسٹرانومی اینڈ اسپیس سائیسن کے رکن ابراپہیم آلجروان کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کا مقدس مہینہ 13 اپریل سے شروع ہوگا اور عیدالفطر 13 مئی کو متوقع ہے۔
آسٹرانومر نے رمضان میں روزہ کے اوقات کا تعین کیا ہے اور اس حوالے سے بتایا ہے۔
رمضان کی شروعات 4.43 پر ابوظبہی میں پہلا روزہ شروع ہوگا اور افطار 6.47 پر شام کو روزہ افطار ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک دن کا روزہ 14 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔
رمضان میں تیسویں روزے پر سحر کی شروعات صبح 4.15 پر ہوگی اور افطار شام کو 7.01 پر ہوگی۔ اس دوران میں روزے کی اوقات 14 گھنٹے اور 46 منٹ تک ہوگی۔
فجیرہ اور خور فکان میں ابوظبہی سے 7 منٹ پہلے سحر اوع افطار کا وقت ہوگا جبکہ آلغوافیات اور السلا میں 11 منٹ کا فرق ہوگا۔ فوجیرہ اور غوافیات کے درمیان وقت کا فرق 18 منٹ ہوگا۔
Source : Khaleej Times







