خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بیٹے شیخ مکتوم بن محمد کے گھر بیٹی کی پیدائش۔ خوشی کے اس موقعے پر شیخ محمد کی بیٹی شیخہ لطیفہ بنت محمد نے اپنے بھائی شیخ مکتوم کو انکے گھر بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی۔
شیخ مکتوم کی بیٹی کا نام ہند رکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
لطیفہ بنت محمد کی جانب سے بھائی کو دی گئی مبارک باد کا پیغام انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
شیخ مکتوم بن محمد دبئی کے ڈپٹی رولر ہیں۔ انہیں انکی اہلیہ کی جانب سے بھی بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دی گئی ہے۔
View this post on Instagram
شیخ مکتوم کی شیخہ مریم بنت بتی المکتوم کے ساتھ منگنی دسمبر 2018 میں ہوئی اور دونوں مئی 2019 میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
مئی 2019 میں شیخ محمد کے تینوں بیٹوں کی شادی کی ایک نجی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شادی کی گئی۔
Source: Khaleej Times







