متحدہ عرب امارات

غیر مستحکم موسم کے باعث دبئی کی بعض پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی کمپنی کی مسافروں کے لیے ہدایت

خلیج اردو
دبئی میں خراب موسمی حالات کے باعث دبئی کی نجی فضائی کمپنی فلائی دبئی کی بعض پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ جمعرات کی شب خلیج ٹائمز کو جاری بیان میں فلائی دبئی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ 18 دسمبر کو دبئی میں ناموافق موسمی صورتحال کے باعث چند پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔
ترجمان کے مطابق فضائی کمپنی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہ کر آپریشنز کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ مسافروں کو پیش آنے والی کسی بھی پریشانی پر معذرت کا اظہار بھی کیا گیا۔
فلائی دبئی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانگی کے وقت اضافی وقت کو مدنظر رکھیں اور تازہ ترین معلومات کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ flydubai.com ملاحظہ کرتے رہیں تاکہ سفر کے دوران کسی غیر متوقع مشکل سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button