خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی اہلیہ بھی قتل میں ملوث نکلی ، پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مقتول کی تیسری بیوی سے شادی کا خواہش مند تھا ، واردات میں مقتول کی اہلیہ بھی ملوث تھیں جو تاحال فرار ہے، نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عنصر نامی شہری کو دو روز قبل دبئی میں قتل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے اور کیس کی تفتیش شروع کی، دبئی کی سی آئی ڈی پولیس نے سی آئی اے اسپیشل سیل سے مقتول کے گھر کا پتہ پوچھنے کیلئے گوجرانوالہ پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول علی پور چھٹہ کے علاقے کھیوکی کا رہنے والا تھا،سی آئی اے اسپیشل سیل کی ٹیم کھیوکی میں جب تفتیش کی تو وہاں سے قاتل کا سراغ ملا جس پر دبئی پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مبینہ طور پر واقعے میں عباس نامی شخص ملوث ہے جو دبئی میں ہی مقیم ہے۔
1 منٹ