خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کی اسرائیل کے سرکاری دورے پر تل ابیب آمد

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان بدھ کو اسرائیل کے سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔

یواے ای کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ عبداللہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک اقتصادی وفد اسرائیل گیا ہے۔ان کا یہ دورہ کئی روز تک جاری رہے گا۔

وزیرخارجہ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے امریکا کی ثالثی میں طے شدہ معاہدۂ ابراہیم پردست خط کےدو سال پورے ہونے پرکررہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ اسرائیل کے اعلیٰ حکام سے دو طرفہ تعلقات اور امارات،اسرائیل تعاون کے امکانات سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button