خلیج اردو: اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے متحدہ عرب امارا، ترکیہ، فلسطین اور دیگر عرب ممالک کے صدور کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔
آج سے سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں رمضان کا آغاز ہو گیا ہے ۔
اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آئیزیک ہرزوگ نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، اردن کے شاہ عبداللّٰہ، یو اے ای، ترکیہ اور فلسطین کے صدور کو رمضان کی مبارک باد دی۔
قبل ازیں اسرائیل نے رمضان کے دوران مغربی کنارے پر فلسطینی عوام کیلئے سیکیورٹی پابندیوں میں کمی کا اعلان کیا تھا