خلیج اردو: مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی دبئی میں تاج پوشی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
مریم نواز تقریباً 4 ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس آئی ہیں۔ لندن سے وہ دبئی پہنچی تھیں جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ آج پاکستان پہنچیں۔
دبئی سے پاکستان روانگی کیلئے جب وہ ائیرپورٹ پہنچیں تو ایک شخص نے خصوصی طور پر تیار کردہ تاج مریم نواز کے سر پر سجایا۔
تاج پر مریم نواز، ان کے والد نواز شریف اور مرحوم والدہ بیگم کلثوم نواز کی تصویریں بنی ہوئی ہیں