متحدہ عرب امارات

فائزر بائیوٹیک کی تیسری خوراک : کیا آپ اس کیلئے اہل ہیں؟

خلیج اردو
08 ستمبر 2021
دبئی :دبئی محکمہ صحت ڈی ایچ اے نے اعلان کیا ہے کہ کچھ کیٹگریز کے افراد فائزر بائیوٹیک ویکسین کی تیسری خوراک کیلئے اہل ہیں۔

حکام کے مطابق تیسری خوراک ان کیلئے ہے جو بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں اور ان کی قوت مدافعت درمیانے درجہ کی ہوں۔

اہل افراد میں درمیانے درجہ کی قوت مدافعت رکھنے والے یا جن کے بدن میں رسولی ہو اور ان میں سرخ خون بننے کے عمل میں مسائل ہوں یا حال ہی میں ان بیماریوں کیلئے علاج کیا ہو۔

جو افراد اعضاء کی پیوندکاری کرچکے ہوں یا ان میں ہیماٹوپوئیٹک اسٹم سیل ٹرانسپلانٹیشن ہوئی ہو۔ جن افراد میں قوت مدافعت بڑھانے والے خلیات بننے کا مسئلہ ہو۔ وہ مریض جو ایمیوسپریسیو یا ایمونوموڈولاٹری کا شکار ہوں۔

اگر آپ ویکسین کی تیسری خوراک یا بوسٹر شارٹ کیلئے اہل ہیں تو آپ یا تو اپنے فزیشن یا فیملی میڈیکل ڈاکٹر سے رجوع کر سکتے ہیں جو سرکاری یا پرائیویٹ اسپتال سے تعلق رکھتا ہو یا ڈی ایچ اے فیملی ڈاکٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اہل افراد ٹیلی میڈیسن اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں جس کیلئے وہ 800342 پر کال کر سکتے ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کو اطلاع کر دے گا اگر آپ تیسری خوراک کیلئے اہل ہوں۔

آپ کا اسپ]یشلائزڈ ڈاکٹر آپ کو ویکسینشن سنٹر میں ریفر کر سکتا جہاں آپ کا علاج ہورہا ہوتا ہے۔ ان میں دبئی اسپتال ، راشد اسپتال ، ہاٹا اسپتال ، امریکن اسپتال ، میڈیکلنک اسپتال ، الزاہرہ اسپتال اور برجیل اسپتال شامل ہیں۔

اگر آپ دبئی کے باہر اپنا علاج کرارہے ہیں تو آپ کو اپنے میڈیکل رپورٹ کیلئے دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے فیملی ڈاکٹر کے ساتھ اپوائنٹمنٹ بک کرنی ہوگی۔

 

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button