
خلیج اردو
08 ستمبر 2021
دبئی :سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات ، آرجینٹینا اور جنوبی افریقہ کو ان ممالک کی فہرست سے ہٹایا ہے جن پر سعودی عرب نے سفری پابندی عائد کیں ہیں۔ یہ آج 8 ستمبر سے پابندیاں ختم کر دیں گئیں ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی وزارت داخلہ نے حالیہ کرونا وائرس کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لے کر کیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے زور دیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیطاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔
وزارت داخلہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر وہ ان ممالک جانا چاہتے ہیں تو کافی احتیطاط کریں تاکہ وائرس کے خطرات سے بچا جا سکے۔
Source : Khaleej times







