
خلیج اردو
08 ستمبر 2021
دبئی :ایسے میں جب اسکول ، کالجز اور دفاتر کو معمول کے آپریشنز کے مطابق لایا گیا ہے، دبئی میں کام کی جگہوں پر اپڈیٹڈ رولز جاری کیے گئے ہیں۔
پانچ ستمبر کو جاری ایک سرکلر میں دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ نے مندرجہ ذیل پروٹوکول کی منظوری دی ہے۔
دفاتر کے ایلویٹر میں زیادہ سے زیادہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی جس کیلئے کوئی حد نہیں ۔ تاہم اس دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیس ماسک بھی پہنے رکھنا چاہیئے۔
دفاتر میں ملازمین کے درمیان فاصلہ دو میٹر سے کم کرکے ایک میٹر کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کیلئے لازمی ہے کہ وہ حفاظتی گائیڈلائنز پر عمل کریں اور وہ کرونا ویکسین کے خلاف ویکسین لگوائیں۔
Source : Khaleej times







