خلیج اردو
08 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور دیگر ملازمین کا مفت پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے اگر وہ ویکسین شدہ ہوں۔
نیشنل کرائیسز اینڈ ایمرجنسی منجمنٹ اتھارٹی این سی ای ایم اے نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ طلبہ اور دیگر اسٹاف کیلئے ہر تیس دن بعد پی سی آر کا مفت ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
تعلمی اداروں میں طلبہ اور ملازمین کیلئے لازمی کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ سے پی سی آر ٹیسٹ کرایا کریں۔ وہ طلبہ جن کی عمریں بارہ سال یا اس سے زیادہ کی ہوں اور وہ ویکسین شدہ نہیں ہیں انہیں ہر ہفتے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جو 12 سال سے کم ہوں انہیں ہر مہینے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
تاہم یہ ہدایات سرکاری اسکولوں کیلئے ہیں۔ وزارت تعلیم نے دبئی میں دیگر اسکولوں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے حساب سے رولز قائم کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق تقریبا 90 فیصد تعلیمی اسٹاف کو ویکسین لگوائے جاچکے ہیں۔ تقریبا 36 فیصد سکول کے طلباء کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین دی جاچکی ہے۔
این سی ای ایم اے نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 73 فیصد سے زیادہ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کیمپس کلاسوں میں واپس آئیں۔
پچھلے ہفتے سکول دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے حکام نے اسکول میں واپس آنے والے طلباء کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔
Source : Khaleej times







