خلیج اردو
27 ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ میں ڈرائیوروں کی اگاہی کیلئے حکام نے بہترین پیشکش کی ہے۔ ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی پر مبنی انلائن کورس میں رجسٹریشن کرانے پر لائنسس سے سیاہ دھبہ ہٹائے جائیں گے۔
سنٹر آپریشنز کے ڈی جی برگیڈیئرجنرل ڈاکٹر احمد سعید النور کا کہنا ہے کہ پولیس نے شارجہ ڈرائیونگ اسنٹی ٹیوٹ کے ساتھ اشتراک پر ٹریفک پوائنٹس میں کمی کرانے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
بالشراكة والتعاون مع معهد الشارقة للسياقة
تدشين برنامج لتخفيض النقاط المرورية عبر الموقع الإلكتروني لشرطة الشارقةhttps://t.co/gaZXkKwNTs#شرطة_الشارقة #shjpolice pic.twitter.com/dWevclsEzh— شرطة الشارقة (@ShjPolice) September 26, 2020
برگیڈئر جنرل النور کے مطابق پروگرام سے متعلق معلومات شارجہ پولیس کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ اس میں رجسٹریشن سے ڈرائیوروں کو مزید اگاہی ملے گی۔انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ آمدورفت کیلئے ٹریفک قوانین کو تابع بنائیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹریفک پوائنٹس کا نظام ہے جہاں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کے ساتھ ساتھ لائسنز میں سیاہ پوائنٹس ڈالے جاتے ہین اور 24 پوئنٹس پر لائنس منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
ٹریفک پوائنٹس میں کمی کرانے کے پروگرام میں ایک سال میں 8 پوائنٹس کم کیے جا سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







