متحدہ عرب امارات

جنگ جلد ختم ہونے کی امید، ایران کو سمجھداری دکھانا ہوگی، ٹرمپ کی گفتگو میں پاکستان، نیٹو، روس یوکرین اور عالمی کشیدگی پر اہم بیانات سامنے آگئے

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جاری جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، امید ہے ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمیں فون کر سکتا ہے، اب مزید مشاورت فون کے ذریعے ہی کی جائے گی، ایران کے کچھ مذاکرات کار سمجھدار ہیں جبکہ کچھ نہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں امریکا فتح یاب ہوگا، ایران کے معاملے پر نیٹو ہمارے ساتھ نہیں تھا تاہم امریکا اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف عظیم شخصیات ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے۔

امریکی صدر نے روس اور یوکرین کے حوالے سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں، دونوں صدور سے رابطہ ہوا ہے اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

یہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکا بیک وقت متعدد عالمی محاذوں پر سفارتی اور دفاعی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button