
خلیج اردو
بدھ کی رات ہونے والے یو اے ای لاٹری کے تازہ ترین لکی ڈے ڈرا میں دو افراد نے پانچ نمبرز اور لکی نمبر میچ کرکے ایک ایک لاکھ درہم کا انعام جیت لیا۔
29 جولائی کو ہونے والے لکی ڈے ڈرا 260729 کے فاتح نمبرز 4، 10، 11، 13، 18 اور 31 تھے جبکہ لکی منتھ نمبر 7 رہا۔
یو اے ای لاٹری کے جاری کردہ نتائج کے مطابق 3 کروڑ درہم کے گرینڈ پرائز اور 50 لاکھ درہم کے دوسرے انعام کا کوئی فاتح سامنے نہیں آیا۔
تیسرے انعام کے تحت دو افراد نے پانچ نمبرز اور لکی نمبر میچ کرکے ایک ایک لاکھ درہم جیتے۔
چوتھے انعام میں 59 افراد نے ایک ایک ہزار درہم جبکہ پانچویں درجے میں 7 ہزار 368 افراد نے ایک ایک سو درہم جیتے۔
لکی چانس کے تین شرکاء نے بھی ایک ایک 50 ہزار درہم کا انعام حاصل کیا۔ فاتح آئی ڈیز BO3985092، BQ4199067 اور DU9779036 ہیں۔
لکی ڈے ڈرا ہر بدھ اور ہفتے کی رات ساڑھے 9 بجے ہوتا ہے جس میں شرکاء کے لیے 3 کروڑ درہم کا گرینڈ پرائز، 50 لاکھ درہم کا دوسرا انعام اور 50 ہزار درہم کے تین یقینی لکی چانس انعامات جیتنے کا موقع ہوتا ہے۔







