
خلیج اردو
یمن :امریکہ کے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان حملوں میں حوثی رہنما انصار عبدالملک بھی مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی فوجی آپریشن حوثیوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ یمن میں ایرانی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یمن پر امریکی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک حوثی عالمی جہاز رانی اور امریکی بحری ٹریفک پر حملے کی صلاحیت سے محروم نہ ہوجائیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حوثی رہنما نے بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکہ جارحیت جاری رکھے گا، جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق یمن میں حوثیوں کے خلاف حملوں کے تین اہم اہداف ہیں: پہلا ہدف حوثی میزائل لانچر، دوسرا ہدف چھپے ہوئے حوثی رہنما اور تیسرا ہدف ایران کو یہ پیغام دینا ہے کہ اگلی باری اس کی ہوسکتی ہے